Arshi khan

Add To collaction

ہماری کہانی भाग -10

part 10

میں ہزار بھیڑوں میں ہونے کی نسبت ’’ دس بھیڑیوں‘‘ میں ہونا پسند کروں گی۔

لیکن بھیڑوں کو پسند کیا جاتا ہے مشعل۔

میں ناپسند کئے جانے کے لیے تیا ر ہوں ۔‘‘ گوشت کا گولہ اپنے بازوں کو لہر ا کر کہتا۔

ماماکو ناچار اس کے آگے سب رکھنا پڑتا۔ویسے بھی ماما اور ہم سب جان گئے تھے کہ ’’ موٹا ‘‘ اپنے موٹا ہونے کے کئی جوا ز تلاش کر لیتا ہے۔ وہ ’’ کھانے کے کار خیر ‘‘ پر ایسی ایسی دلیلیں دیتا ہے کہ ’’ اسی فیصد فٹ عوام‘‘ ان دلائل کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

سو لیٹ موٹازمور موٹاز۔۔۔

اب جب اس نے ہمارا نمک کھا ہی لیا تھا تو اسے حلال بھی کروانا چاہیے تھا۔ میں اسے اپنے ساتھ اسٹور لے گیا اور جو جو اس نے کہا اسے کھانے کے لیے لے کر دیا۔ بدلے میں اس نے بس اتنا کیا کہ وہ عروہ کو اپنے ساتھ چہل قدمی کے لیے لے گئی اور واپسی میں عروہ کو ماما بمشکل اٹھا کر اپنے ساتھ گھر لائیں پھر گھرسے ڈاکٹر کے پاس۔

چھوٹی موٹو لڑلڑکھڑا کر گری تھی اور ٹھیک عروہ کے اوپر گری تھی جو گراونڈ پر ہاتھ سر کے نیچے رکھے پرسکون انداز میں آسمان کا نظارہ کر رہی تھی۔

’’ہو گیا نظارہ چلو اب اپنے گھر واپس۔میں تمہیں اپنے اس گھر میں برداشت نہیں کر سکتا۔‘‘

* * *

مجھے ایسا لگا جیسے میرے اوپر کوئی پہاڑ آگرا۔میرے آنتیں اگر باہر نہیں آئیں تھیں تو اس کا مطلب صاف تھا وہ اندر ہی ٹوٹ کر گر گئی تھیں اور اب کسی اور راستے سے باہر آنے والی تھیں۔ پورے دو منٹ تک میں پیٹ کے بل اپنا درد قابو میں کرنے کی کوشش کرتی رہی۔مشعل بھاگ کر گئی اور گھر سے آنٹی کو بلا لائی۔ایک پورے ہفتے تک میں نے جو کھایا وہ کھاتے ہی باہر آیا۔درد جس چڑیا کا نام ہے وہ میں نے چڑیوں کے جھنڈ وں سے جانا۔مجھے کئی دن تک بیڈ ریسٹ کرنا پڑا اور ظاہر ہے کہ بارہ سال کی بچی یہ سب برداشت نہیں کر سکی اور اس نے احساس جرم کے اثر کو زائل کرنے کے لیے بہت زیادہ کھانا شروع کر دیا ساتھ ہی اگلنا بھی شروع کر دیا۔

جیک نے کہا تھا مجھ سے یہ کرنے کے لیے ۔‘‘ اس نے اگل دیا ۔

’’ہاو کیوٹ۔‘‘ میں نے مشعل کے گال پر پیار کیا ۔دل تو کر رہا تھا دانت سے گال کاٹ لوں لیکن بچی تھی اور پھر میں اس بچی کے دیس میں تھی۔ کچھ بھی ہو سکتا تھا۔

تم نے اسے منع نہیں کیا تھا ۔۔۔

نہیں میں منع نہیں کر سکی۔وہ مجھے اسٹور میں لے گیا اور جس جس چیز پرمیں نے ہاتھ رکھا اس نے وہ مجھے لے دی۔پھر سب بیگز اپنے ہاتھ میں رکھ کر اس نے کہا’’ ایک ہاتھ لو ایک ہاتھ دو۔‘‘میں نے اپنا لینے والا ہاتھ بڑھا دیا اور اس نے میرا دینے والا ہاتھ پکڑ لیا۔

اگر میں مر جاتی تو؟

میں گاڈ سے معافی مانگ لیتی۔گاڈ بہت اچھے ہیں وہ معاف کر دیتے ہیں۔اورجیک نے کہا تھا موٹے لوگوں کے نیچے آکر کوئی نہیں مرتا۔

تم گاڈ سے معافی تو مانگ لیتی لیکن میری جان تو واپس نہ آتی نا۔۔۔

ماما کہتی ہیں کچھ نقصانوں پر صبر کرنا ہی پڑتا۔جانے والوں کو جانے دینا چاہیے۔‘‘

میری جان کے ضیاع پر اس کے کتنے نادر خیالات تھے۔راز اگلنے کے انعام کے طور پر میں نے اسے چاکلیٹ کا ایک پیکٹ دیا جسے لے کر وہ میری شکل دیکھنے لگی۔

کیا ہوا تم یہ چاکلیٹ نہیں کھاتی؟

میں نے آپ کی جان بچائی ہے۔اگر میں مزید اور دو منٹ تک آپ پر گری رہتی تو آپ اس وقت بیڈ پر نہیں تابوت میں لیٹی ہوتیں ۔اب آپ بدلے میں مجھے یہ ننھامنھا پیکٹ دے رہی ہیں۔یہ تو میں اسکول بس میں بیٹھے بیٹھے کھا جاتی ہوں۔

ابھی کچھ دیر پہلے وہ شرمندہ ہو رہی تھی اور اب وہ مجھے شرمندہ کر رہی تھی۔یہ موٹے لوگوں کا کوئی دین ایمان ہے یا نہیں۔

فی الحال تو میرے پاس ایسا کچھ نہیں ہے کہ تمہیں کھانے کے لیے دوں۔البتہ تم کیچپ لگا کر مجھے کھا سکتی ہو۔‘‘ میں نے آ ہ بھر کر کہا۔

اس نے منہ بنا لیا۔’’میں صرف اچھے کھانے کھانے کی شوقین ہوں۔‘‘

توبہ توبہ یہ موٹے لوگ تو منہ پھٹ بھی ہوتے ہیں۔

گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہو رہی تھیں ۔مجھے گھر بھی جانا تھا پاپا پہلے ہی جا چکے تھے۔ جس دن میری فلائٹ تھی اس دن میں نے کچھ وقت جیک کے کمرے میں گزارا۔جیک کالج جا چکا تھا۔کمر ے میں کوئی نہیں تھا لیکن کمرے میں او ر بھی بہت کچھ تھا۔ وارڈروب۔۔۔ وارڈروب میں کپڑے۔۔۔کپڑوں میں مہنگے کپڑے اورمہنگے کپڑوں میں’’ اس کے پسندیدہ کپڑے ۔‘‘

ایک یورپین کنڑی میں رہنے والے کے پاس گھر کے بعد سب سے زیادہ قیمتی کیا ہوتا ہے؟ایک ایسی کنٹری جہاں سردیوں میں درجہ حررات منفی ہو جاتا ہے ۔وہاں سب سے قیمتی کیا ہو گا؟گھر کے ہیڈنگ سسٹم کے علاوہ؟ باڈی ہیڈنگ سسٹم نا؟ اس کے گرم کپڑے‘ مہنگے نفیس کوٹ‘برفانی طوفان میں ٹھنڈ سے بچانے والے ہڈ ‘ رنگ برنگے سوئیٹر‘ مختلف شیڈز کی لیدر جیکٹس۔کینیڈا جیسے ٹھنڈے برفانی ملک میں سب سے زیادہ قیمتی اثاثہ کیا ہو گا؟ یہی سب نا؟

بس میں اس اثاثے کا ایک ایک بازو کاٹ لائی۔ہر شرٹ کا ، ہر کوٹ کا، ہر سوئیٹر کا‘ ہر ہڈ کا۔اتفاق سے سوئیٹروں کو درزی ٹھیک نہیں کرتے اور کوٹ ک

   3
1 Comments

prashant pandey

15-Sep-2021 03:10 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply